ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نوٹ بندی کا اثر اندازے سے کہیں زیادہ وقت تک رہے گا:جین ڈریج

نوٹ بندی کا اثر اندازے سے کہیں زیادہ وقت تک رہے گا:جین ڈریج

Sun, 08 Jan 2017 19:47:23  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 8 جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مشہور ماہر اقتصادیات جین ڈریج نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کا کمزور طبقے خاص طورپریومیہ مزدوروں پر کافی خطرناک اثرپڑے گا۔یہ اثر کہیں زیادہ برا اور اندازے سے زیادہ وقت تک بنا رہے گا۔انہوں نے نوٹ بندی کو کالے دھن کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک بتانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت واقعی غیراعلانیہ جائیداد کے خلاف قدم اٹھانا چاہتی ہے تو اچھا ہوتا کہ وہ اس کی شروعات سیاسی چندے میں شفافیت لاکر کرتی۔یو پی اے حکومت میں قومی مشاورتی کونسل کے سابق رکن اور حالیہ رانچی یونیورسٹی میں اقتصادیات کے وزٹنگ پروفیسر ڈریج نے انٹرویو میں کہا کہ بی جے پی اقتدار میں ہے اور وہ بدعنوانی کی دشمن ہے۔ایسے میں اسے اپنے اکاؤنٹ کا انکشاف کرکے مثال پیش کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک نوٹ بندی کا سوال ہے تو اس بحران سے کمزور طبقے خاص طور سے یومیہ مزدوروں پر کافی برا اثر پڑے گا۔ڈریج نے کہا کہ نوٹ بندی کے اثرات کہیں زیادہ برا اور حکومت کے اندازے سے زیادہ وقت تک رہے گا۔بلجیم میں پیدا ہوئے ڈریج نے کہا کہ نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کافی حد تک ٹھہر جائے گی۔اس وسیع کمی سے باہر نکلنے میں وقت لگے گا۔انہوں نے کہا کہ کیش لیس ادائیگی کے کچھ فوائد ہیں لیکن معیشت کو ڈھانے کے خطرے کی شرط پر لوگوں پر اس کے لئے دباؤ ڈالنا اس کی حوصلہ افزائی کرنے کا بہترین طریقہ نہیں ہے۔

Share: